Facebook YouTube TikTok WhatsApp
GOB

کوئٹہ کی خوبصورتی اور تاریخی شناخت کی بحالی کے لیے جامع حکمت عملی کا فیصلہ

✍️ Nazrban Balochistan 📅 08 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت اجلاس میں کوئٹہ کی ترقی، خوبصورتی اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج

اجلاس کو بتایا گیا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 12 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں، جبکہ 7 منصوبوں پر کام جاری ہے اور 5 نئے منصوبے تجویز کیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے اور نئے منصوبوں پر بلا تاخیر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں معیار اور رفتار کو یقینی بنایا جائے اور غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

کوئٹہ صوبے کا چہرہ ہے

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئٹہ صوبے کا چہرہ ہے، اس لیے سڑکوں، انفراسٹرکچر اور شہری سہولیات کی بہتری کے ساتھ شہر کو منظم، جدید اور خوبصورت صوبائی دارالحکومت بنانا حکومت کی ترجیح ہے

Balochistan CM Sarfraz Bugti Reviews Quetta Development Package, Orders Faster Completion of Projects

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں