Facebook YouTube TikTok WhatsApp
بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی رفیع اللہ سے خصوصی ملاقات

✍️ Nazrban Balochistan 📅 30 Jul 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ہونہار طالب علم رفیع اللہ کی تعلیم اور علاج کے تمام ممکنہ اخراجات اٹھانے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایف ایس سی سالانہ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے دونوں ہاتھوں سے معذور ہونہار طالب علم رفیع اللہ سے چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں خصوصی ملاقات کی اور ان کی ہمت، عزم اور تعلیمی جذبے کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات کے دوران رفیع اللہ نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ان کا خواب ڈاکٹر بن کر ملک و قوم کی خدمت کرنا ہے۔ اس پر وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ رفیع اللہ کا خواب اب حکومت بلوچستان کا عزم ہے اور ان کی تعلیم کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جہاں بھی بہتر علاج ممکن ہوا، حکومت ان کے علاج کے لیے بھی ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ رفیع اللہ نے اپنی محنت اور حوصلے سے ثابت کر دیا ہے کہ جسمانی معذوری کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ انہوں نے کہا کہ رفیع اللہ کی جدوجہد پوری قوم، خصوصاً نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صلاحیت، عزم اور محنت رکھنے والے ہر نوجوان کی سرپرستی حکومت کی ذمہ داری ہے اور رفیع اللہ جیسے باہمت نوجوان بلوچستان کا روشن مستقبل ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ رفیع اللہ کو تعلیم، علاج اور بہتر مستقبل کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنے خواب کو حقیقت میں بدل سکیں۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں