Facebook YouTube TikTok WhatsApp
کھیل

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی، ہدف صرف 3.5 اوورز میں حاصل کرلیا

✍️ Nazrban Balochistan 📅 30 Oct 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

قومی ٹیم کی شاندار بیٹنگ، خواجہ نافع اور کپتان عباس آفریدی کی دھواں دار اننگز، پاکستان نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

مونگ کوک: ہانگ کانگ انٹرنیشنل سپر سکسز ٹورنامنٹ کے دوسرے گروپ میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

مونگ کوک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنا سکی۔ ششانک سنگھ نے 11 گیندوں پر 40 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے 2 جبکہ احمد دانیال اور محمد شہزاد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

خواجہ نافع اور عباس آفریدی کی دھواں دار بیٹنگ

پاکستان نے 89 رنز کا ہدف صرف 3.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

خواجہ نافع نے محض 12 گیندوں پر 41 رنز بنائے، جبکہ کپتان عباس آفریدی نے 8 گیندوں پر 35 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ عبدالصمد 7 اور عرفان خان 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پہلے میچ میں یو اے ای سے شکست

واضح رہے کہ پاکستان کو ٹورنامنٹ کے پہلے گروپ میچ میں متحدہ عرب امارات کے ہاتھوں ایک وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یو اے ای نے پاکستان کا 107 رنز کا ہدف آخری گیند پر چھکا لگا کر حاصل کیا تھا۔ بھارت کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں کم بیک کرتے ہوئے اپنی پوزیشن بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔

Pakistan Thrash India by 8 Wickets in Hong Kong Super Sixes, Chase 89-Run Target in Just 3.5 Overs

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑