Facebook YouTube TikTok WhatsApp
شوبز

پاکستانی اداکار فاران طاہر کی مارول سیریز ’ویژن کویسٹ‘ میں دھماکے دار واپسی

✍️ Nazrban Balochistan 📅 30 Oct 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

18 سال بعد اداکار دوبارہ رضا کے کردار میں نظر آگئے، نئی قسط میں مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ویژن کو پکڑنے کی کوشش کرتے دکھائی دیں گے

ہالی ووڈ: پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر نے مارول اسٹوڈیوز کی نئی سیریز ’ویژن کویسٹ‘ میں ایک بار پھر انٹری دے دی ہے۔ اداکار سیریز کی چھٹی قسط میں اپنے مشہور کردار ’رضا‘ کے روپ میں نظر آئے ہیں۔

’آئرن مین‘ کے کردار کی 18 سال بعد واپسی

فاران طاہر نے 2008 میں ریلیز ہونے والی مارول فلم ’آئرن مین‘ میں رضا کا کردار ادا کیا تھا، جس میں انہوں نے ٹونی اسٹارک کو اغوا کیا تھا۔

تقریباً 18 سال بعد اداکار نے اسی کردار کے ساتھ مارول کی دنیا میں واپسی کی ہے، تاہم اس بار ان کا حلیہ پہلے سے مختلف دکھائی دے رہا ہے۔

نئی قسط میں ویژن کے پیچھے پڑ گئے

سیریز کی چھٹی قسط میں فاران طاہر اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ویژن کو پکڑنے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں، جس سے کہانی میں ان کے کردار کی دوبارہ اہمیت سامنے آئی ہے۔

ہالی ووڈ میں پاکستانی اداکار کی پہچان

فاران طاہر ہالی ووڈ کی متعدد فلموں اور ٹیلی ویژن منصوبوں میں کام کرکے بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنا چکے ہیں۔ مارول کے مشہور کردار رضا کی واپسی کو ان کے مداحوں کے لیے ایک خاص پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے

۔Pakistani Actor Faran Tahir Returns as Raza in Marvel’s Vision Quest After 18 Years

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑