Facebook YouTube TikTok WhatsApp
تعلیم

صوبائی وزیرِ تعلیم راحیلہ حمید خان دُرانی کی جانب سے اسکولوں اور کالجز کی لائبریریوں کے لیے کتابیں فراہم

✍️ Nazrban Balochistan 📅 01 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ کینٹ میں کتابوں کی تقسیم کی تقریب، مختلف گرلز کالجز کی پرنسپلز کی شرکت

کوئٹہ: صوبائی وزیرِ تعلیم راحیلہ حمید خان دُرانی کی جانب سے اپنے ایم پی اے فنڈز سے مختلف اسکولوں اور کالجز کی لائبریریوں کے لیے کتابیں فراہم کی گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ کینٹ میں کتابوں کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیرِ تعلیم راحیلہ حمید خان دُرانی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

مختلف گرلز کالجز کی پرنسپلز کی شرکت

تقریب میں کوئٹہ کے مختلف گرلز کالجز کی پرنسپلز نے شرکت کی، جبکہ صوبائی وزیرِ تعلیم نے پرنسپلز میں کچھ کتابیں تقسیم کیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ تعلیم راحیلہ حمید خان دُرانی نے کہا کہ کتاب انسان کی بہترین دوست ہوتی ہے، جو علم میں اضافے کے ساتھ سوچ کو وسعت دیتی ہے اور طلبہ کی فکری تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Balochistan Education Minister Raheela Hameed Khan Durrani provides books

to school and college libraries to promote reading and learning among students.

تعلیمی اور فکری نشوونما میں کتاب کی اہمیت

شرکاء نے طلبہ کی تعلیمی اور فکری نشوونما میں کتاب اور مطالعے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ کتاب طلبہ کو نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ وسیع مطالعے، تحقیق اور نئے خیالات تک رسائی فراہم کرتی ہے۔

لائبریریوں کے فروغ اور مطالعے کی عادت پر زور

تقریب کے دوران تعلیمی اداروں میں لائبریریوں کے فروغ اور طلبہ میں مطالعے کی عادت کو پروان چڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں