Facebook YouTube TikTok WhatsApp
تعلیم

یونیورسٹی آف بلوچستان کی ڈی پی آر ٹیم نے فوٹوگرافی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

✍️ Nazrban Balochistan 📅 24 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

یونیورسٹی آف بلوچستان کے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کی ٹیم نے بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ میں منعقدہ فوٹوگرافی مقابلے اور نمائش میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

فوٹوگرافی مقابلہ اور نمائش

مقابلے کا انعقاد اقوام متحدہ کے ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) کے تعاون سے بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ میں کیا گیا۔ مقابلے میں کوئٹہ کی مختلف جامعات کے میڈیا نمائندگان، طلبہ اور پیشہ ور فوٹوگرافرز نے شرکت کی۔مقابلے کا مقصد تخلیقی فوٹوگرافی اور بصری انداز میں کہانی بیان کرنے کی صلاحیت کو اجاگر کرنا تھا، جبکہ زراعت، خوراک، ماحولیات اور معاشرتی زندگی سے متعلق موضوعات کو بھی نمایاں کیا گیا۔

یونیورسٹی آف بلوچستان کی ٹیم

یونیورسٹی آف بلوچستان کی ٹیم کی قیادت پی آر او محمد صادق نے کی، جبکہ کیمرہ مین محمد عثمان اور محمد آصف ٹیم کا حصہ تھے۔بیوٹمز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے نمائش کا افتتاح کیا اور کامیاب ٹیم کو نقد انعام اور ایوارڈ پیش کیا۔ یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بزئی نے ڈی پی آر ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔

The photography competition highlighted creative talent and visual storytelling across important social and environmental themes.

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑