بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (BEEF) نے کوئٹہ کے اسٹیلہ کالج آف میڈیکل اینڈ الائیڈ سائنسز، شعبہ ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی (DPT) کے 20 میرٹ پر منتخب طلبہ کو اسکالرشپ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پانچ اضلاع کے طلبہ شامل
منتخب طلبہ کا تعلق کوئٹہ، کچھی، قلعہ عبداللہ، پشین اور ژوب اضلاع سے ہے۔ طلبہ مختلف تعلیمی سیشنز اور دوسرے سے پانچویں سمسٹر تک زیر تعلیم ہیں۔
اعلیٰ تعلیم کے فروغ پر توجہ
BEEF کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد ماندائی نے منتخب طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا BEEF کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے تعلیم دوست وژن کے تحت صوبے میں نوجوانوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع اور میرٹ کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔
خالد ماندائی نے کہا کہ کسی باصلاحیت طالب علم کو مالی مشکلات کے باعث اعلیٰ تعلیم سے محروم نہیں ہونے دیا جائے گا اور طلبہ کی تعلیم میں سرمایہ کاری بلوچستان کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔
BEEF Awards Scholarships to 20 Merit-Based DPT Students at Stella College Quetta



