Facebook YouTube TikTok WhatsApp
GOB

رائز بلوچستان پروگرام: گوادر سمیت مختلف اضلاع میں 150 نوجوانوں کو کاروباری معاونت فراہم

✍️ Nazrban Balochistan 📅 12 Oct 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے اور موجودہ کاروباری سرگرمیاں وسعت دینے کیلئے اثاثہ جات اور کاروباری کٹس کی فراہمی

گوادر: اپنا کاروبار، اپنی پہچان اور خودمختاری کی جانب ایک اہم قدم۔۔ حکومتِ بلوچستان کے تعاون سے جاری رائز بلوچستان پروگرام کے تحت گوادر سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں 150 مستحق نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے اور موجودہ کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے کیلئے اثاثہ جات اور کاروباری کٹس فراہم کی جا رہی ہیں۔

نوجوانوں کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کیلئے عملی اقدامات

گوادر میں اس سلسلے میں منعقدہ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ تھے۔ تقریب میں رائز بلوچستان پروگرام کے لیڈ سید قائر شاہ، لائیولی ہڈ کے نمائندے نثار خان مری، ڈی پی سی گوادر زبیر ہوت اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

کاروباری معاونت سے مقامی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نوجوانوں کو کاروباری مواقع فراہم کرکے معاشی طور پر خودمختار بنانا رائز بلوچستان پروگرام کا بنیادی مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری معاونت سے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں بروئے کار لانے، خاندانوں کی آمدنی میں اضافے اور مقامی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

پائیدار روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا عزم

تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ نوجوانوں کو معاشی طور پر خودمختار بنانے، ان کی کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے اور پائیدار روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ایسے پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Rise Balochistan Program Supports 150 Youth with Business Assets and Kits to Promote Entrepreneurship and Economic Independence in Gwadar and Other Districts

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑