Facebook YouTube TikTok WhatsApp
تعلیم

عالمی یوم خواندگی: BEEF کا تعلیم کے فروغ اور طلبہ کے روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ

✍️ Nazrban Balochistan 📅 08 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

کوئٹہ، 8 ستمبر 2026: بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (BEEF) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد ماندائی نے عالمی یوم خواندگی کے موقع پر کہا ہے کہ خواندگی اور معیاری تعلیم پائیدار ترقی، معاشی خوشحالی اور سماجی استحکام کی بنیاد ہیں۔

مستحق طلبہ کے لیے اسکالرشپ کا نظام

خالد ماندائی نے کہا کہ BEEF کا مقصد بلوچستان کے باصلاحیت اور مستحق طلبہ و طالبات کو مالی مشکلات سے بالاتر ہوکر تعلیم جاری رکھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ ادارہ میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر مختلف تعلیمی سطحوں پر اسکالرشپس فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے Taleem Dost Vision کے تحت تعلیم کو صوبے کی ترقی کا بنیادی محرک قرار دیا گیا ہے، جبکہ حکومت کی ترجیح ہے کہ کوئی باصلاحیت بچہ مالی مشکلات کے باعث تعلیم سے محروم نہ رہے۔

23 ہزار 520 اسکالرشپس فراہم

چیف ایگزیکٹو آفیسر کے مطابق BEEF کے مختلف اسکالرشپ پروگرامز کے تحت اب تک 23 ہزار 520 اسکالرشپس فراہم کی جا چکی ہیں۔

ان پروگرامز میں میٹرک، انٹرمیڈیٹ، ADP/ADE، DAE، BS، کیڈٹ ایکسیلنس، بیرونِ صوبہ تعلیم، اعلیٰ تعلیم، خصوصی اسکالرشپس، Oxford Pakistan Programme اور Foreign PhD Programme سمیت مختلف منصوبے شامل ہیں۔

تعلیم میں سرمایہ کاری، روشن مستقبل کی بنیاد

خالد ماندائی نے کہا کہ اسکالرشپ محض مالی معاونت نہیں بلکہ بلوچستان کے انسانی سرمائے میں طویل المدتی سرمایہ کاری ہے۔ ایک طالب علم کو تعلیم مکمل کرنے کا موقع دینا خاندان، معاشرے اور صوبے کے مستقبل کو مضبوط بنانے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور مناسب تعلیمی مواقع و معاونت کے ذریعے وہ صوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

اسکالرشپ پروگرامز مزید وسعت دینے کا عزم

خالد ماندائی نے عزم ظاہر کیا کہ BEEF مستقبل میں بھی میرٹ، شفافیت، مساوات اور تعلیمی مواقع کی توسیع کے اصولوں کے تحت اپنی خدمات کا دائرہ مزید وسیع کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی باصلاحیت طالب علم مالی مشکلات کے باعث تعلیم سے محروم نہ رہے، کیونکہ تعلیم یافتہ نوجوان ہی مضبوط، بااختیار اور خوشحال بلوچستان کی بنیاد ہیں۔

BEEF Reaffirms Commitment to Education, Provides 23,520 Scholarships to Balochistan Students

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں