Facebook YouTube TikTok WhatsApp
صحت

پاکستان میں ذہنی امراض کے شکار افراد کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی، وزارت صحت

✍️ Nazrban Balochistan 📅 30 Oct 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

ملک بھر میں صرف 1,050 رجسٹرڈ ماہرین نفسیات موجود، بلوچستان میں ماہرین کی تعداد محض 44 ہے

وزارت صحت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ذہنی امراض کے شکار افراد کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ ملک بھر میں رجسٹرڈ ماہرین نفسیات کی تعداد صرف 1,050 ہے۔

ہر 2 لاکھ 45 ہزار افراد کے لیے صرف ایک ماہر نفسیات

وزارت صحت کے مطابق ملک میں ماہرین نفسیات کی صوبائی تقسیم کے تحت پنجاب میں 406، سندھ میں 228، خیبر پختونخوا میں 122 اور بلوچستان میں صرف 44 ماہرین نفسیات خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ہر 2 لاکھ 45 ہزار 400 افراد کے لیے صرف ایک ماہر نفسیات دستیاب ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ 2023 تک اسلام آباد میں ذہنی امراض کے شکار افراد کی تعداد 3 لاکھ تک پہنچ چکی تھی۔

پاکستان میں ایڈز کے 3,900 مریض بھی رپورٹ

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ایڈز سے متاثرہ رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 3,900 ہے، جن میں سب سے زیادہ 1,915 مریض سندھ میں موجود ہیں۔

صوبائی تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 1,765، خیبر پختونخوا میں 139، بلوچستان میں 46، اسلام آباد میں 30، آزاد کشمیر میں 4 جبکہ گلگت بلتستان میں ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔

یہ اعداد و شمار ملک میں ذہنی صحت کی سہولیات اور ماہرین نفسیات کی کمی کے ساتھ ساتھ صحت عامہ کے دیگر چیلنجز کی نشاندہی کرتے ہیں۔پاکستان میں ذہنی امراض کے شکار افراد کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی، وزارت صحت

ملک بھر میں صرف 1,050 رجسٹرڈ ماہرین نفسیات موجود، بلوچستان میں ماہرین کی تعداد محض 44 ہے

اسلام آباد: وزارت صحت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ذہنی امراض کے شکار افراد کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ ملک بھر میں رجسٹرڈ ماہرین نفسیات کی تعداد صرف 1,050 ہے۔

ہر 2 لاکھ 45 ہزار افراد کے لیے صرف ایک ماہر نفسیات

وزارت صحت کے مطابق ملک میں ماہرین نفسیات کی صوبائی تقسیم کے تحت پنجاب میں 406، سندھ میں 228، خیبر پختونخوا میں 122 اور بلوچستان میں صرف 44 ماہرین نفسیات خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ہر 2 لاکھ 45 ہزار 400 افراد کے لیے صرف ایک ماہر نفسیات دستیاب ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ 2023 تک اسلام آباد میں ذہنی امراض کے شکار افراد کی تعداد 3 لاکھ تک پہنچ چکی تھی۔

پاکستان میں ایڈز کے 3,900 مریض بھی رپورٹ

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ایڈز سے متاثرہ رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 3,900 ہے، جن میں سب سے زیادہ 1,915 مریض سندھ میں موجود ہیں۔

صوبائی تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 1,765، خیبر پختونخوا میں 139، بلوچستان میں 46، اسلام آباد میں 30، آزاد کشمیر میں 4 جبکہ گلگت بلتستان میں ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔

یہ اعداد و شمار ملک میں ذہنی صحت کی سہولیات اور ماہرین نفسیات کی کمی کے ساتھ ساتھ صحت عامہ کے دیگر چیلنجز کی نشاندہی کرتے ہیں

۔Mental Health Patients in Pakistan Exceed 32 Million, Only 1,050 Psychiatrists Registered: Health Ministry

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑