Facebook YouTube TikTok WhatsApp
کاروبار

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی بڑی سائبر چوری، 6.3 ارب ڈالر کے اثاثے متاثر

✍️ Nazrban Balochistan 📅 30 Oct 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

بائننس پر سائبر حملہ، تقریباً 3 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد، صارفین کی رقم محفوظ بنانے کے لیے لین دین عارضی طور پر بند

کراچی/دنیا: معروف کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس (Binance) کو بڑے سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 6.3 ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے متاثر ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد بائننس نے مختلف بلاک چین پارٹنرز اور اسٹیبل کوائن کمپنیوں کے تعاون سے تقریباً 3 ارب ڈالر مالیت کے اثاثے فوری طور پر منجمد کر دیے ہیں۔

ڈپازٹس اور رقم نکلوانے کی سہولت عارضی طور پر بند

بائننس نے سکیورٹی جانچ مکمل ہونے تک صارفین کے ڈپازٹس اور رقم نکلوانے (Withdrawals) کی سہولت عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سائبر حملے کے نتیجے میں ہونے والے تمام مالی نقصانات خود برداشت کرے گی۔

انجینئر کا لیپ ٹاپ ہیک ہونے سے سسٹم تک رسائی

بائننس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیکرز نے کمپنی کے ایک انجینئر کا لیپ ٹاپ ہیک کرکے سسٹم تک رسائی حاصل کی اور غیر قانونی ٹرانزیکشنز کے ذریعے رقوم نکلوائیں۔

شمالی کوریا کا ہیکنگ گروپ ملوث ہونے کا شبہ

بلاک چین انٹیلیجنس فرم ٹی آر ایم لیبز (TRM Labs) کے مطابق سائبر حملے میں شمالی کوریا کا مبینہ سرکاری ہیکنگ گروپ ’ٹریڈر ٹریٹر‘ (TraderTraitor) ملوث ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کرپٹو پلیٹ فارم بائی بٹ (Bybit) سے بھی تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری ہوئی تھی

Binance Hit by Major Cyberattack, $6.3 Billion in Crypto Assets Affected in Historic Hack

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑