Facebook YouTube TikTok WhatsApp
شوبز

معروف پاکستانی اداکار معمر رانا کی ازدواجی زندگی کا 28 سالہ سفر اختتام پذیر، اہلیہ کو خلع مل گئی

✍️ Nazrban Balochistan 📅 31 Oct 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

لاہور کی فیملی کورٹ نے مہناز معمر رانا کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کردی، اداکار ماضی میں رشتہ بچانے کی خواہش کا اظہار کرچکے تھے

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا کی ازدواجی زندگی کا تقریباً 28 سالہ سفر اختتام پذیر ہوگیا، لاہور کی فیملی کورٹ نے ان کی اہلیہ مہناز معمر رانا کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کردی۔

فیملی کورٹ کا خلع سے متعلق فیصلہ

تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت لاہور کی فیملی کورٹ میں ہوئی، جہاں مہناز معمر رانا کی جانب سے وکیل خدیجہ صدیقی نے دلائل پیش کیے۔ فیملی کورٹ کے جج زاہد بشیر نے فیصلہ سناتے ہوئے خلع کی ڈگری جاری کردی۔

معمر رانا صلح کی خواہش کا اظہار کرچکے تھے

معروف اداکار معمر رانا اس سے قبل ایک انٹرویو میں اہلیہ کے ساتھ صلح کی امید ظاہر کرچکے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کا ازدواجی رشتہ ختم ہو۔

1998 میں شادی، دو بیٹیوں کے والدین ہیں

واضح رہے کہ معمر رانا نے 1998 میں مہناز پرویز سے شادی کی تھی۔ اس جوڑے کی دو بیٹیاں ریا اور رانیہ ہیں۔ عدالتی فیصلے کے بعد دونوں کی تقریباً 28 سالہ ازدواجی زندگی اختتام پذیر ہوگئی۔

Pakistani Actor Moammar Rana’s Wife Mehnaz Granted Khula by Lahore Family Court After 28 Years of Marriage

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑