پیٹرول کی قیمت 390 روپے 12 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 414 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگئی، رواں ہفتے دونوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئی بار ردوبدل ہوا۔
ستمبر کے تیسرے ہفتے سے اب تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔ اوگرا کے مطابق 17 ستمبر کو پیٹرول 391 روپے 22 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر تھا۔18 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت 390 روپے 79 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 424 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ 19 ستمبر کو پیٹرول مزید کم ہوکر 389 روپے 14 پیسے اور ڈیزل 424 روپے 4 پیسے فی لیٹر پر آگیا۔22 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا اور یہ 393 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگئی، جبکہ ڈیزل 422 روپے 8 پیسے پر آگیا۔ 23 ستمبر کو پیٹرول 392 روپے 5 پیسے اور ڈیزل 418 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔
OGRA’s daily pricing reflects changes in international oil markets, exchange rates and related pricing components.
آج کے موجودہ نرخ
آج 24 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 21 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ تازہ کمی کے بعد پیٹرول 390 روپے 12 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 414 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔17 ستمبر کے مقابلے میں موجودہ قیمت پر پیٹرول مجموعی طور پر ایک روپے 10 پیسے جبکہ ڈیزل 6 روپے 70 پیسے فی لیٹر سستا ہے۔ اوگرا کے روزانہ جاری ہونے والے نرخ بین الاقوامی مارکیٹ کے سات ورکنگ ڈیز کے اوسط اور دیگر متعلقہ عوامل کی بنیاد پر طے کیے جاتے ہیں۔



