Facebook YouTube TikTok WhatsApp
کاروبار

نئی قیمتوں کا اطلاق ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل

✍️ Nazrban Balochistan 📅 26 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ، ڈیزل 3 روپے 59 پیسے سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق 26 ستمبر سے

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 2 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں کمی

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 408 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن 26 سے 28 ستمبر 2026 کے لیے جاری کیا ہے۔

Pakistan revises petroleum prices for September 26–28, 2026, increasing petrol to Rs391.30 per litre and reducing diesel to Rs408.53 per litre.

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑