پیٹرول 2 روپے 27 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر سستا، نئی قیمتیں 29 ستمبر سے نافذ العمل
: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کردی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 29 ستمبر 2026 سے ہوگیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے مقررہ طریقہ کار کے تحت ایکس ڈپو قیمتوں میں نظرثانی کی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 408 روپے 53 پیسے سے کم کرکے 404 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت 391 روپے 30 پیسے سے کم ہوکر 389 روپے 3 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر متعلقہ اخراجات میں ردوبدل کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نظرثانی کی گئی ہے۔
Pakistan reduces petrol price by Rs2.27 and high-speed diesel by Rs3.56 per litre effective September 29, 2026.



