Facebook YouTube TikTok WhatsApp
کاروبار

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر ٹیکسوں اور مارجنز کا بھاری بوجھ، اصل لاگت اور عوامی قیمت میں بڑا فرق

✍️ Nazrban Balochistan 📅 28 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

ایک لیٹر پیٹرول اصل قیمت سے 136 روپے 34 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 122 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا ہے

اسلام آباد: سرکاری دستاویزات کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی اصل لاگت اور صارفین کے لیے مقررہ قیمت میں ٹیکسوں، لیویز اور مختلف مارجنز کے باعث نمایاں فرق سامنے آیا ہے، جہاں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت اصل لاگت سے 136 روپے 34 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 122 روپے 68 پیسے زیادہ ہے۔

پیٹرول کی ایک لیٹر اصل قیمت اور شہریوں کے لیے اس کی مقررہ قیمت میں بھاری ٹیکسوں اور مارجنز کی وجہ سے فرق مزید بڑھ گیا ہے۔

پیٹرول پر ٹیکس، لیویز اور مارجنز کی تفصیلات

سرکاری دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول پر 134 روپے 44 پیسے کی لیوی، ٹیکس اور مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں، جس میں ایک روپے 90 پیسے ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ بھی شامل ہے۔

پیٹرول کی فی لیٹر لاگت 254 روپے 96 پیسے بنتی ہے، تاہم اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 391 روپے 30 پیسے مقرر ہے۔

ایک لیٹر پیٹرول پر 80 روپے پیٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی اور 23 روپے 68 پیسے کسٹمز ڈیوٹی عائد ہے۔

اسی طرح پیٹرول کے فی لیٹر پر ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن کی مد میں 7 روپے 91 پیسے وصول کیے جا رہے ہیں، جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن 7 روپے 87 پیسے اور ڈیلرز مارجن 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر عائد ہے۔

ڈیزل کی اصل لاگت اور مقررہ قیمت میں 122 روپے 68 پیسے کا فرق

دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی لاگت 285 روپے 85 پیسے بنتی ہے، لیکن ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت اس وقت 408 روپے 53 پیسے مقرر ہے۔

اس طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اصل لاگت اور صارفین کے لیے مقررہ قیمت میں 122 روپے 68 پیسے فی لیٹر کا فرق ہے۔

Pakistan Petrol and Diesel Prices: Taxes, Levies and Margins Increase Fuel Costs Above Base Prices.

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑